سورة ھود - آیت 4

إِلَى اللَّهِ مَرْجِعُكُمْ ۖ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

تم سب کو اللہ ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے، اور اس کی قدرت سے کوئی بات باہر نہیں۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 11۔ اگر تم توبہ و استغفار نہ کرو گے تو وہ تمہیں عذاب بھی دے سکتا ہے۔ تم اس کی گرفت سے باہر نہیں ہو۔ (وحیدی)۔