سورة یونس - آیت 35

قُلْ هَلْ مِن شُرَكَائِكُم مَّن يَهْدِي إِلَى الْحَقِّ ۚ قُلِ اللَّهُ يَهْدِي لِلْحَقِّ ۗ أَفَمَن يَهْدِي إِلَى الْحَقِّ أَحَقُّ أَن يُتَّبَعَ أَمَّن لَّا يَهِدِّي إِلَّا أَن يُهْدَىٰ ۖ فَمَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

ان سے پوچھو کیا تمہارے بنائے ہوئے شریکوں میں کوئی ہے جو حق کی راہ دکھاتا ہے؟ پھر جو حق کی راہ دکھائے وہ اس کا حقدار ہے کہ اس کی پیروی کی جائے یا وہ خود ہی راہ نہیں پاتا جب تک اسے راہ نہ دکھائی جائے؟ (افسوس تم پر) تمہیں کیا ہوگیا ہے؟ تم کیسے فیصلے کر رہے ہو؟

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 13۔ یعنی جو خود ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل نہیں ہوسکتا۔ اس سے مراد بت ہیں۔ ف 1۔ کیسے فیصلے کرتے ہو؟ ان کے باطل مذہب اور غلط مسلک پر تعجب کا اظہار ہے۔ (کبیر)۔