سورة یونس - آیت 33

كَذَٰلِكَ حَقَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ عَلَى الَّذِينَ فَسَقُوا أَنَّهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(اے پیغمبر) اسی طرح تیرے پروردگار کا فرمودہ ان لوگوں پر صادق آگیا جو (دائرہ ہدایت سے) باہر ہوگئے ہیں کہ وہ ایمان لانے والے نہیں۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 10۔ یعنی جس طرح اللہ تعالیٰ کا رب ہونا ثابت ہوا یا جس طرح یہ ثابت ہوا کہ حق کے بعد گمراہی کے سوا کچھ نہیں یا جس طرح یہ ثابت ہوا کہ یہ لوگ راہ راست سے پھرے ہوئے ہیں۔ (کبیر۔ ابن کثیر)۔ ف 11۔ یعنی چونکہ اللہ کے علم میں تھا کہ یہ لوگ سرکش و نافرمان ہوں گے اس لئے اللہ تعالیٰ نے ان کی قسمت میں ایمان لکھا ہی نہیں۔ (از موضح)۔