سورة التوبہ - آیت 62

يَحْلِفُونَ بِاللَّهِ لَكُمْ لِيُرْضُوكُمْ وَاللَّهُ وَرَسُولُهُ أَحَقُّ أَن يُرْضُوهُ إِن كَانُوا مُؤْمِنِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(مسلمانو) یہ تمہارے سامنے اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں تاکہ تمہیں راضی کرلیں، حالانکہ اگر یہ واقعی مومن ہوتے تو سمجھتے کہ اللہ اور اس کا رسول اس بات کا زیادہ حقدار ہے کہ اسے (اپنے ایمان و عمل سے) راضی رکھیں۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 7 منافقین اپنی خلوتوں اور تنہا ئیوں میں مسلمانوں اور آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر پھتبیاں کستے۔ یا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اگر ان کی اطلاع ہوجاتی ہے وہ قسمیں کھاکھا کر مسلمانوں کو راضی کرنے کی کو شش کرتے اور اللہ و رسول کی پروا نہ کرتے۔ منافقین کی اسی حرکت کا اس آیت میں ذکر کیا گیا ہے۔