سورة التوبہ - آیت 22
خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا ۚ إِنَّ اللَّهَ عِندَهُ أَجْرٌ عَظِيمٌ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور وہ ان میں ہمیشہ رہنے والے ہوں گے، یقینا اللہ کے پاس (نیک کرداروں کے لیے) بہت بڑا اجر ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 7 جب مالک خود ان لوگوں سے راضی اور انہیں اپنی رحمت اور جنت کی خوشخبری دے رہا ہے تو ڈوب مر نا چاہئے۔ ان لو گو کو جو ان کے خلاف اپنی زبانیں کھولتے ہیں۔ اگر ان میں ذرہ بھر بھی غیرت اور شرم وحیا ہے۔ ورنہ سیدھی طرح اپنی بدتمیزی اور گستاخی سے تو بہ کر کے ان کا وہ مقام تسلیم کرنا چاہیے جو اللہ اور اس کے رسول (ﷺ) نے ان کو دیا ہے۔ ( کذافی الو حیدی)