سورة الانفال - آیت 8
لِيُحِقَّ الْحَقَّ وَيُبْطِلَ الْبَاطِلَ وَلَوْ كَرِهَ الْمُجْرِمُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(اور) یہ اس لیے تاکہ حق کو حق کر کے دکھلا دے اور باطل کو باطل کر کے۔ اگرچہ (ظلم و فساد کے) مجرم ایسا ہونا پسند نہ کریں۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 1 اس لیے اس نے ایسے اسباب پیدا کردیئے کہ تمہارا مقابلہ تجارتی قافلہ کے بجائے قریش کے لشکر سے ہو اور تمہیں فتح نصیب ہوئی جس سے ان کی سیاسی اور فوجی طاقت پر کاری ضرب لگی یہی اللہ تعالیٰ کی وہ حکمت تھی جسے تم نہیں سمجھ رہے تھے اور تم میں سے بہت سے لوگ یہ چاہ رہے تھے کہ لشکر سے مقابلہ کی بجائے تجارتی قافلہ ان کے ہاتھ لگے۔ ( کذافی ابن کثیر و شوکانی )