سورة الاعراف - آیت 206
إِنَّ الَّذِينَ عِندَ رَبِّكَ لَا يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِهِ وَيُسَبِّحُونَهُ وَلَهُ يَسْجُدُونَ ۩
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
جو اللہ کے حضور (مقرب) ہیں وہ کبھی بڑائی میں آکر اس کی بندگی سے نہیں جھجکتے، وہ اس کی پاکی و ثنا میں زمزمہ سنج رہتے رہیں اور اسی کے آگے سربسجود ہوتے ہیں۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 9 قرآن کے سجدوں میں یہ پہلا سجدہ ہے۔ شاہ صاحب فرماتے ہیں جب مقرب فرشتے بھی اللہ ہی کو سجدہ کرتے ہیں تو انسان کو چاہیے کہ اس کے سوا اور کسی كو سجدہ نہ کرے۔ ( موضح )