سورة الاعراف - آیت 200

وَإِمَّا يَنزَغَنَّكَ مِنَ الشَّيْطَانِ نَزْغٌ فَاسْتَعِذْ بِاللَّهِ ۚ إِنَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور اگر ایسا ہو کہ شیطان کی طرف سے وسوسہ کی کوئی خلش محسوس ہو تو اللہ کی طرف متوجہ ہوجاؤ اور اس سے پناہ طلب کرو۔ بلاشبہ وہ سننے والا جاننے والا ہے۔ (١)

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 1 امر بالمعروف کے سلسلہ میں بعض اوقات انسان غصہ میں بھی آجاتا ہے تو فرمایا غصہ آنے پر أعوذُ بِٱللَّهِ مِنَ ٱلشَّيۡطَٰنِ ٱلرَّجِيمِ ۔ پڑھ لیا کرو۔ ابن زید (رض) کہتے ہیں کہ جب اوپر کی آیت خُذِ ٱلۡعَفۡوَ نازل ہوئی تو آنحضرت (ﷺ) نے عرض کی کیف بالغضب یارب کہ اے پروردگار غصہ کو کیا کروں ؟ اس پر یہ آیت نازل ہوئی۔ ( ابن جریر۔ کبیر )