سورة الاعراف - آیت 197

وَالَّذِينَ تَدْعُونَ مِن دُونِهِ لَا يَسْتَطِيعُونَ نَصْرَكُمْ وَلَا أَنفُسَهُمْ يَنصُرُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

تم اللہ کے سوا جنہیں پکارتے ہو یاد رکھو وہ نہ تو تمہاری مدد کرنے کی قدرت رکھتے ہیں نہ خود اپنی ہی مدد پر قادر ہیں۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 7 یہی بات پہلے بھی بیان فرمائی تھی اس کا دوبارہ تذکرہ اس لیے کیا گیا کہ ان پر مشر کین کی بیو قوفی خوب واضح ہوجائے ( شو کانی )