سورة الاعراف - آیت 192

وَلَا يَسْتَطِيعُونَ لَهُمْ نَصْرًا وَلَا أَنفُسَهُمْ يَنصُرُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

ان میں نہ تو اس کی طاقت کہ ان کی مدد کریں، نہ اس کی کہ خود اپنی ذات ہی کو مدد پہنچائیں۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 10 اس سلسلئہ کلام سے مقصود بتوں کی تردید ہے کہ ان میں الو ہیت کی کوئی صفت بھی موجود نہیں مطلب یہ ہے کہ اگر کوئی ان کو توڑ کر ٹکڑے ٹکڑے بھی کر ڈالے تو بھی وہ اپنے آپ کو نہیں بچا سکتے یا یہ نہ تو اپنے خدمت گاروں کو نفع پہنچا سکتے ہیں اور نہ اپنے مخالفین ہی کو مضرت تو پھر ان کی پو جا کیوں ؟ ( رازی )