سورة الاعراف - آیت 122
رَبِّ مُوسَىٰ وَهَارُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
جو موسیٰ اور ہارون کا پروردگار ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 4رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ کے ساتھ İ رَبِّ مُوسَىٰ وَهَٰرُونَ Ĭ اس لیے کہا کہ کسی کو یہ گمان نہ گزرے کہ انہوں نے فرعون کو رب العالمین سمجھتے ہوئے سجدہ کیا ہے۔ اس طرح فرعون اور اس کے مشیروں کی ساری اسکیم خاک میں مل گئی انہوں نے تو جادو گروں کو جمع کر کے اس لیے حضرت موسیٰ ( علیہ السلام) کا مقابلہ کرایا تھا کہ لوگوں پر ثابت کردیں کہ موسیٰ ( علیہ السلام) جو معجزے لے کر آئے ہیں وہ بھی ایک جادو ہے مگر جب تمام جادو گروں نے مل کر اس کے خدا کی طرف سے معجزہ ہونے کا اعتراف کیا اوروہ ایمان لا کر سجدہ میں گرپڑے تو فرعون اور اس کے مشیروں کے لیے کسی طرح ممکن نہ رہا کہ لوگوں کو موسیٰ ( علیہ السلام) کے محض ایک جادو گر ہونے کا یقین دلاسکیں۔