سورة الاعراف - آیت 90

وَقَالَ الْمَلَأُ الَّذِينَ كَفَرُوا مِن قَوْمِهِ لَئِنِ اتَّبَعْتُمْ شُعَيْبًا إِنَّكُمْ إِذًا لَّخَاسِرُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

قوم کے سرداروں (١) نے جو شعیب کے منکر تھے (لوگوں سے) کہا اگر تم نے شعیب کی پیروی کی تو بس سمجھ لو، تم برباد ہوئے۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 7 یعنی آبائی دین سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں گے اور جن ناجائز ذرائع سے دولت کمارہے ہیں ان کو بھی تر کرنا پڑے گا یہ بات قوم شعیب ( علیہ السلام) کے سرداروں تک محدود نہیں بلکہ ہر مانے میں دنیا پر ستوں نے اخلاق ودیانت کے اصول لوں کی پابندی سے یہی خطرہ محسوس کیا ہے۔ اور ان کا ہمیشہ یہ خیال رہا ہے کہ تجارت اور دیگر دنیاوی معاملات بد دیانتی اور دغاباز ی کے بغیر نہیں چل سکتے اور سمجھتے رہے ہیں کہ راست بازی سے کاروبار تباہ ہوجاتے ہیں۔