سورة الاعراف - آیت 84
وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِم مَّطَرًا ۖ فَانظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُجْرِمِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
ہم نے ان پر (پتھروں کا) مینہ برسا دیا تھا، سو دیکھو مجرموں کا انجام کیسا ہوا؟
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 3 یعنی ان پرپتھروں کا مینہ برسایا اور وہ تباہ وبر باد ہوگئے ان آیات سے معلوم ہوا کہ لو اطت بہت بڑی بے حیا ئی کا کام ہے اور آنحضرت (ﷺ) نے اس فعل کے مرتکب پر تین مرتبہ مکرر لعنت کی ہے ( روح) اور دیکھئے پیغمبروں کی تکذیب اور معاصی پر جسارت کا نتیجہ برا نکلا۔ اس خلاف فطرت فعل کی سزا بھی بہت سخت رکھی گئی ہے۔ اکثر علمأ کا خیال ہے کہ اس فعل کے مرتکب کو کم از کم زانی کی سزادی جائے اور اپنی بیوی سے خلاف فطرت فعل کرنا حرام ہے۔ اور اس پر علما کا اجماع ہے ۔بہت سی احادیث میں اس کی ممانعت بھی وارد ہے۔ ( نیرز دیکھئے سورۃ بقرہ آیت 223)