سورة الاعراف - آیت 79
فَتَوَلَّىٰ عَنْهُمْ وَقَالَ يَا قَوْمِ لَقَدْ أَبْلَغْتُكُمْ رِسَالَةَ رَبِّي وَنَصَحْتُ لَكُمْ وَلَٰكِن لَّا تُحِبُّونَ النَّاصِحِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
پھر صالح ان سے کنارہ کش ہوگیا، اس نے کہا اے میری قوم کے لوگو ! میں نے اپنے پروردگار کا پیام تمہیں پہنچایا اور نصیحت کی مگر (افسوس تم پر) تم نصیحت کرنے والوں کو پسند نہیں کرتے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 6 یعنی عذاب آیا یا عذاب آنے کا وقت ہوا۔ حضرت صالح کی قوم پر دو طرح کا عذاب آیا یعنی اوپر سے صیحة (چیخ) اور نیچے سے رجفةیعنی زلزلہ ( ابن کثیر )