سورة الاعراف - آیت 48
وَنَادَىٰ أَصْحَابُ الْأَعْرَافِ رِجَالًا يَعْرِفُونَهُم بِسِيمَاهُمْ قَالُوا مَا أَغْنَىٰ عَنكُمْ جَمْعُكُمْ وَمَا كُنتُمْ تَسْتَكْبِرُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور اعراف والوں نے ان لوگوں کو پکارا جنہیں وہ ان کے قیافہ سے پہچان گئے تھے، نہ تو تمہارے جتھے تمہارے کام آئے نہ تمہاری بڑائیاں۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 9 کہ یہ جہنمی ہیں یاجن کو وہ دنیا میں پہچانتے ہوں گے۔۔ (وحیدی )