سورة الاعراف - آیت 25

قَالَ فِيهَا تَحْيَوْنَ وَفِيهَا تَمُوتُونَ وَمِنْهَا تُخْرَجُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

فرمایا تم اسی میں جیوگے ، اور اسے میں مرو گے اور اسی میں سے نکلو گے (ف ١) ۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

قَالَ فِيْهَا تَحْيَوْنَ ....: یعنی اﷲ تعالیٰ نے زمین کو بنی آدم کے لیے زندگی میں جائے سکونت قرار دیا ہے، پھر مرنے کے بعد بھی اسی میں دفن ہوں گے اور قیامت کے دن بھی اسی سے زندہ ہو کر نکلیں گے۔ دیکھیے سورۂ طٰہٰ(۵۵)۔