سورة الاعراف - آیت 19

وَيَا آدَمُ اسْكُنْ أَنتَ وَزَوْجُكَ الْجَنَّةَ فَكُلَا مِنْ حَيْثُ شِئْتُمَا وَلَا تَقْرَبَا هَٰذِهِ الشَّجَرَةَ فَتَكُونَا مِنَ الظَّالِمِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور اے آدم (علیہ السلام) تو اور تیری بیوی جنت میں رہو ، اور تم دونوں جہاں سے چاہو ، کھاؤ مگر اس درخت کے پاس نہ جائیوں ، ورنہ تم ظالموں میں ہوجاؤ گے ۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

وَ يٰۤاٰدَمُ اسْكُنْ اَنْتَ وَ زَوْجُكَ الْجَنَّةَ ....: اس کی تشریح کے لیے ملاحظہ ہو سورۂ بقرہ (۳۵)۔