سورة الانعام - آیت 58

قُل لَّوْ أَنَّ عِندِي مَا تَسْتَعْجِلُونَ بِهِ لَقُضِيَ الْأَمْرُ بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ ۗ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِالظَّالِمِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

تو کہہ اگر میرے پاس وہ چیز ہوتی ، جس کے مانگنے میں تم جلدی کرتے ہو ، تو میرا تمہارا فیصلہ ہی ہوجاتا ۔ اور اللہ ظالموں کو خوب جانتا ہے

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

لَقُضِيَ الْاَمْرُ بَيْنِيْ وَ بَيْنَكُمْ: یعنی اگر عذاب کا لانا میرے اختیار میں ہوتا تو میں تمھارے جھٹلانے کی وجہ سے اب تک تمھیں ہلاک کر چکا ہوتا۔ (رازی) وَ اللّٰهُ اَعْلَمُ بِالظّٰلِمِيْنَ: یعنی اللہ ہی جانتا ہے کہ کب عذاب لانا ہے اور کب تک انھیں مہلت دینی ہے۔