سورة البقرة - آیت 65
وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ الَّذِينَ اعْتَدَوْا مِنكُمْ فِي السَّبْتِ فَقُلْنَا لَهُمْ كُونُوا قِرَدَةً خَاسِئِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور تم ان آدمیوں کو ضرور جان چکے ہو جنہوں نے تم میں سے ہفتے کے دن زیادتی کی تھی پھر ہم نے کہا کہ پھٹکارے ہوئے بندر بن جاؤ۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
اس آیت سے ظاہر ہے کہ ہفتے کے دن میں زیادتی کا یہ واقعہ بنی اسرائیل میں معروف تھا۔ اس کی تفصیل الاعراف (۱۶۳ تا ۱۶۶) کے حواشی میں ملاحظہ فرمائیں ۔