سورة النسآء - آیت 156

وَبِكُفْرِهِمْ وَقَوْلِهِمْ عَلَىٰ مَرْيَمَ بُهْتَانًا عَظِيمًا

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور ان کے کفر کے سبب اور مریم علیہا السلام پر بڑا طوفان بولنے کے سبب (ف ٢) (بھی)

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

وَ بِكُفْرِهِمْ وَ قَوْلِهِمْ عَلٰى مَرْيَمَ ....:کے معنی یہ ہیں کہ انھوں نے عیسیٰ علیہ السلام کے معجزات دیکھنے کے باوجود ان کی نبوت کاانکار کر کے صریح کفر کا ارتکاب کیا اور پھر مریم علیھا السلام کی طرف زنا کی نسبت کر کے مزید بہتان باندھا۔