سورة التکاثر - آیت 5
كَلَّا لَوْ تَعْلَمُونَ عِلْمَ الْيَقِينِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
ہرگز نہیں ، اگر تم یقین کا جاننا جانتے ہوتے ۔ (توغافل نہ ہوتے)۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
كَلَّا لَوْ تَعْلَمُوْنَ عِلْمَ الْيَقِيْنِ....:’’ لَتَرَوُنَّ ‘‘ ’’رَاٰي يَرٰي رُؤْيَةً‘‘ (ف) (دیکھنا) سے جمع حاضر فعل مضارع معلوم بانون تاکید ثقیلہ ہے، تم ضرور بالضرور دیکھو گے۔ ان آیات کی تفسیر کے لیے دیکھیے سورۂ حاقہ کی آیت (۵۱) کی تفسیر۔ مسلمان اور کافر سبھی جہنم کو دیکھیں گے، جیساکہ فرمایا : ﴿ وَ اِنْ مِّنْكُمْ اِلَّا وَارِدُهَا﴾ [مریم:۷۱] ’’تم میں سے ہر کوئی اس پر وارد ہوگا۔‘‘ پھر اسے یقین کی آنکھ سے دیکھ لیں گے، کوئی شک و شبہ نہیں رہے گا۔