سورة القارعة - آیت 10
وَمَا أَدْرَاكَ مَا هِيَهْ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور کیا سمجھا ہے وہ کیا ہے ؟۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
1۔ وَ مَا اَدْرٰىكَ مَاهِيَهْ: ’’ مَا اَدْرٰىكَ ‘‘ کے ساتھ سوال اس کی ہولناکی نمایاں کرنے کے لیے ہے۔ 2۔ ’’ مَاهِيَهْ ‘‘ اصل میں ’’مَا هِيَ‘‘ ہے، وہ کیا ہے؟ یاء کے فتحہ کی حفاظت کے لیے وقف کے وقت اس کے بعد ساکن ہاء لگا دیتے ہیں، اسے ہائے وقف کہتے ہیں جو ملا کر پڑھیں تو گر جاتی ہے۔ بعض قراء ملا کر پڑھنے کی صورت میں بھی اسے باقی رکھتے ہیں ۔