سورة القارعة - آیت 7
فَهُوَ فِي عِيشَةٍ رَّاضِيَةٍ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
وہ پسندیدہ زندگی میں ہوگا۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
فَهُوَ فِيْ عِيْشَةٍ رَّاضِيَةٍ: ’’عَاشَ يَعِيْشُ عَيْشًا وَمَعَاشًا وَ عِيْشَةً وَ مَعِيْشَهً‘‘ (ض) زندگی والا ہونا۔ ’’ عِيْشَةٍ ‘‘ ’’فِعْلَةٌ‘‘ کے وزن پر مصدر ہے، جو حالت اور کیفیت پر دلالت کرتا ہے، تو ’’ عِيْشَةٍ ‘‘ زندگی کی حالت۔ ’’ رَاضِيَةٍ ‘‘ ’’رَضِيَ يَرْضٰي رِضًا‘‘ (س) سے ہے، یہاں ’’رَاضِيَةٍ‘‘ بمعنی ’’ ذَاتُ الرِّضَا‘‘ ہے، یعنی خوشی والی زندگی، جیسے ’’ تَامِرٌ‘‘ کھجور والے کو اور ’’لَابِنٌ‘‘ دودھ والے کو کہا جاتا ہے۔