سورة القارعة - آیت 6
فَأَمَّا مَن ثَقُلَتْ مَوَازِينُهُ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
سو جس کی تولیں بھاری ہوں گی۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
فَاَمَّا مَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِيْنُهٗ: ’’مَوَازِيْنُ‘‘ ’’مِيْزَانٌ‘‘ کی جمع ہے ،ترازو۔ مراد ترازو کے پلڑے ہیں۔ تفصیل کے لیے دیکھیے سورۂ اعراف ( ۸،۹) کی تفسیر۔ اس کے بعد اعمال کا وزن ہوگا۔ ’’ مَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِيْنُهٗ ‘‘ ( جس کے پلڑے بھاری ہوگئے ) سے مراد نیکیوں کے پلڑے ہیں۔