سورة العاديات - آیت 8
وَإِنَّهُ لِحُبِّ الْخَيْرِ لَشَدِيدٌ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
اور وہ مال کی محبت میں سخت ہے
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
وَ اِنَّهٗ لِحُبِّ الْخَيْرِ لَشَدِيْدٌ: یعنی اس ناشکری کا سبب مال کی شدید محبت اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی حرص، طمع اور بخل کی بد عادتیں ہیں جن کی وجہ سے یہ اپنے منعم حقیقی کو بھلا بیٹھا ہے۔