سورة العاديات - آیت 2

فَالْمُورِيَاتِ قَدْحًا

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

پھر پتر جھاڑ کر آگ نکالنے والوں کی

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

فَالْمُوْرِيٰتِ قَدْحًا:’’أَوْرٰي يُؤْرِيْ إِيْرَاءً‘‘ (افعال) چقماق ( پتھر) سے آگ نکالنا۔ ’’قَدَحَ يَقْدَحُ قَدْحًا‘‘ (ف) آگ نکالنے کے لیے پتھر پر پتھر مارنا ہے، مراد سم مارنا ہے۔ تیز دوڑتے ہوئے ان کے سم پتھروں پر پڑتے ہیں تو ان میں سے چنگاریاں نکلتی ہیں۔