سورة الزلزلة - آیت 4
يَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اس دن زمین اپنی خبریں بتائے گی۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
يَوْمَىِٕذٍ تُحَدِّثُ اَخْبَارَهَا: یعنی زمین وہ سب کچھ بیان کرے گی جو اس پر کیا گیا اور بتائے گی کہ کس نے کس وقت کیا نیکی یا کیا بدی کی۔