سورة التين - آیت 2

وَطُورِ سِينِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور طور سینین پہاڑ (یعنی مبعث موسیٰ (علیہ السلام)) کی بھی

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

وَ طُوْرِ سِيْنِيْنَ: طور سینا جہاں اللہ تعالیٰ موسیٰ علیہ السلام سے ہم کلام ہوئے۔ مزید دیکھیے سورۂ مومنون (۲۰)۔