سورة الليل - آیت 13
وَإِنَّ لَنَا لَلْآخِرَةَ وَالْأُولَىٰ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور بےشک پہلا اور دوسرا جہان ہمارے ہاتھ میں ہے۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
وَ اِنَّ لَنَا لَلْاٰخِرَةَ وَ الْاُوْلٰى: راستہ بتانا صرف ہمارے ذمے کیوں ہے؟ اس لیے کہ دنیا اور آخرت دونوں کے بنانے والے اور ان کے مالک ہمیں ہیں، تو ان کا راستہ بھی ہم ہی جانتے ہیں۔