سورة الليل - آیت 11

وَمَا يُغْنِي عَنْهُ مَالُهُ إِذَا تَرَدَّىٰ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور جب وہ نیچے گرے گا (یعنی دوزخ کے گڑھے میں) تو اس کا مال اس کے کام نہ آئے گا۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

وَ مَا يُغْنِيْ عَنْهُ مَالُهٗ اِذَا تَرَدّٰى: جب جہنم میں گرے گا تو وہ مال جو اس نے بخل کرکے جمع کیا تھا اس کے کسی کام نہ آئے گا۔