سورة الشمس - آیت 6

وَالْأَرْضِ وَمَا طَحَاهَا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور زمین کی اور اس کی جس نے اسے پھیلایا۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

وَ الْاَرْضِ وَ مَا طَحٰىهَا: ’’طَحَا يَطْحُوْ طَحْوًا‘‘ (ن) اور ’’دَحَا يَدْحُوْ دَحْوًا‘‘ (ن) کا ایک ہی معنی ہے، بچھانا۔ اور زمین کی قسم اور اس ذات کی جس نے اسے بچھایا!