سورة البلد - آیت 18

أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

وہی دہنی طرف والے ہیں۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

اُولٰٓىِٕكَ اَصْحٰبُ الْمَيْمَنَةِ … : دائیں ہاتھ والے سے مراد یہ ہے کہ انھیں ان کا اعمال نامہ دائیں ہاتھ میں ملے گا، اسی طرح بائیں ہاتھ والوں کو ان کا اعمال نامہ بائیں ہاتھ میں ملے گا۔ ’’ اَصْحٰبُ الْمَيْمَنَةِ ‘‘ کا دوسرا معنی ہے برکت والے، خوش نصیب اور ’’ اَصْحٰبُ الْمَشْـَٔمَةِ ‘‘ کا معنی نحوست والے، بد نصیب بھی ہے۔