سورة البلد - آیت 6
يَقُولُ أَهْلَكْتُ مَالًا لُّبَدًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
کہتا ہے کہ میں نے ڈھیروں مال خرچ کیا۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
يَقُوْلُ اَهْلَكْتُ مَالًا لُّبَدًا : یعنی دین حق کی مخالفت یا جاہلانہ رسم و رواج میں روپیہ لٹانے کو بڑا کمال سمجھتا ہے اور اسے فخریہ بیان کرتا ہے۔ (اشرف الحواشی)