سورة الغاشية - آیت 12

فِيهَا عَيْنٌ جَارِيَةٌ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اس میں ایک چشمہ جاری ہے

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

فِيْهَا عَيْنٌ جَارِيَةٌ: ’’ عَيْنٌ ‘‘ (چشمہ) یہ یا تو اسم جنس ہے اور لفظ واحد ہونے کے باوجود بے شمار بہنے والے چشمے مراد ہیں، یا واحد ہے اور تنوین تعظیم کے لیے ہے، ترجمہ اسی کے مطابق ہے۔