سورة الغاشية - آیت 1

هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

بھلا تیرے پاس ڈھانپنے والی کا حال پہنچا ہے۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

هَلْ اَتٰىكَ حَدِيْثُ الْغَاشِيَةِ ....: ’’ الْغَاشِيَةِ ‘‘ ’’ غَشِيَ يَغْشٰي‘‘ (س) سے اسم فاعل ہے، ڈھانپ لینے والی۔ مراد قیامت ہے جو ہر چیز پر چھا جائے گی۔