سورة الانشقاق - آیت 24
فَبَشِّرْهُم بِعَذَابٍ أَلِيمٍ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
سو تو انہیں دکھ دینے والے عذاب کی بشارت دے۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ اَلِيْمٍ: بشارت اس خوشی کی خبر کو کہتے ہیں جس کا اثر ’’بَشَرَةٌ‘‘ (جلد) پر ظاہر ہو جائے، یہاں عذاب الیم کے لیے بشارت کا لفظ بطور استہزا ہے۔