سورة الانشقاق - آیت 23

وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا يُوعُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور اللہ خوب جانتا ہے جو وہ دلوں میں رکھتے ہیں

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

وَ اللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا يُوْعُوْنَ: ’’يُوْعُوْنَ‘‘ ’’وِعَاءٌ‘‘ سے مشتق ہے، جس کا معنی برتن ہے، ’’أَوْعَي الْمَالَ‘‘ اس نے مال جمع کیا۔ یہاں مراد یہ ہے کہ جو اعمال وہ آخرت کے لیے جمع کر رہے ہیں، زبانی جھٹلانے کے ساتھ ساتھ انھوں نے دلوں میں جو کبر و عناد جمع کر رکھا ہے اور آپ کے خلاف جو جو سازشیں انھوں نے تیار کر رکھی ہیں وہ اللہ کو ان سے بھی زیادہ معلوم ہیں۔