سورة المطففين - آیت 33
وَمَا أُرْسِلُوا عَلَيْهِمْ حَافِظِينَ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
اور حالانکہ وہ ایمانداروں پر محافظ بنا کر نہیں بھیجے گئے
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
وَ مَا اُرْسِلُوْا عَلَيْهِمْ حٰفِظِيْنَ: یہ ان لوگوں کی حماقت کی طرف اشارہ ہے کہ انھیں تو اپنے انجام کی فکر ہونی چاہیے تھی، اہلِ ایمان پر طنز کرنے اور مذاق اڑانے کا انھیں کیا حق تھا اور کس نے انھیں ان کی نگرانی پر مقرر کیا تھا؟