سورة المطففين - آیت 25

يُسْقَوْنَ مِن رَّحِيقٍ مَّخْتُومٍ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

مہر لگی ہوئی خالص شراب ان کو پلائی جائے گی

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

يُسْقَوْنَ مِنْ رَّحِيْقٍ مَّخْتُوْمٍ....:’’ رَحِيْقٍ ‘‘ خالص شراب جس میں کھوٹ نہ ہو۔ ’’ مَخْتُوْمٍ ‘‘ اگرچہ جنت میں شراب کی نہریں موجود ہیں، جیسا کہ فرمایا : ﴿ وَ اَنْهٰرٌ مِّنْ خَمْرٍ لَّذَّةٍ لِّلشّٰرِبِيْنَ﴾ [محمد: ۱۵ ] ’’اور شراب کی کئی نہریں ہیں جو پینے والوں کے لیے لذیذ ہیں‘‘ مگر یہ ایک خاص شراب ہوگی، جو برتنوں میں بند ہوگی، جن پر مہر مٹی یا راکھ کے بجائے کستوری کی ہوگی۔ ’’ خِتٰمُهٗ مِسْكٌ‘‘ کا ایک معنی یہ بھی ہے کہ پیتے وقت آخری گھونٹ کے ساتھ کستوری جیسی خوشبو آئے گی نہ کہ دنیا کی شراب کی طرح بدبو کا بھبھوکا اٹھے گا۔