سورة التكوير - آیت 14

عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا أَحْضَرَتْ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اس وقت ہر شخص معلوم کرلے گا جو اس نے حاضر کیا ہے۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا اَحْضَرَتْ : شروع سورت سے یہاں تک کل بارہ چیزوں کا ذکر ہوا ہے، جب یہ بارہ چیزیں ہو جائیں گی تو کیا ہوگا؟ اس کا جواب ہے : ﴿ عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا اَحْضَرَتْ﴾ کہ ہر جان جو کچھ لے کر آئی ہے اسے جان لے گی۔ ’’ نَفْسٌ ‘‘ کی تنکیر عموم کے لیے ہے، اس لیے ترجمہ ’’ ہر جان‘‘ کیا گیا ہے۔