سورة عبس - آیت 40

وَوُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ عَلَيْهَا غَبَرَةٌ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور کتنے منہ اس دن ایسے ہوں گے جن پر غبار پڑا ہوگا۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

وَ وُجُوْهٌ يَّوْمَىِٕذٍ عَلَيْهَا غَبَرَةٌ ....: کافر اور فاجر لوگوں کے چہروں پر سیاہی کی تفصیل کے لیے دیکھیے سورۂ یونس کی آیت( ۲۷) کی تفسیر۔