سورة عبس - آیت 38

وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ مُّسْفِرَةٌ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

کتنے منہ اس دن روشن ہوں گے

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

وُجُوْهٌ يَّوْمَىِٕذٍ مُّسْفِرَةٌ....:چہروں کی یہ روشنی اور خوشی اعمال نامے دائیں ہاتھ میں دیے جانے کے بعد ہوگی، جیسا کہ فرمایا: ﴿ فَاَمَّا مَنْ اُوْتِيَ كِتٰبَهٗ بِيَمِيْنِهٖ (7) فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَّسِيْرًا (8) وَّ يَنْقَلِبُ اِلٰى اَهْلِهٖ مَسْرُوْرًا ﴾ [ الانشقاق : 7 تا۹ ] ’’تو اس وقت جس شخص کا اعمال نامہ اس کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا اس کا حساب آسان لیا جائے گا اور وہ خوش خوش اپنے گھروالوں کی طرف واپس آئے گا۔‘‘