سورة النازعات - آیت 8

قُلُوبٌ يَوْمَئِذٍ وَاجِفَةٌ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اس دن بہت دل دھڑکیں گے۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

قُلُوْبٌ يَّوْمَىِٕذٍ وَّاجِفَةٌ ....: کئی دل اس دن دھڑک رہے ہوں گے، یعنی سخت خوف زدہ ہوں گے۔ ’’کئی دل‘‘ اس لیے فرمایا کہ صالح مومن اس دن کی گھبراہٹ سے محفوظ رہیں گے، جیساکہ فرمایا : ﴿ لَا يَحْزُنُهُمُ الْفَزَعُ الْاَكْبَرُ ﴾ [ الأنبیاء : ۱۰۳ ] ’’(اس دن)سب سے بڑی گھبراہٹ انھیں غمگین نہیں کرے گی۔‘‘ دلوں اور آنکھوں کا حال بیان کرنے سے اس دن کفار کی ظاہری اور باطنی پریشانی کی مکمل تصویر سامنے آگئی ۔