سورة القيامة - آیت 10
يَقُولُ الْإِنسَانُ يَوْمَئِذٍ أَيْنَ الْمَفَرُّ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
تو اس دن آدمی کہیگا کہ بھاگنے (ف 2) کی جگہ کہاں ہے۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
يَقُوْلُ الْاِنْسَانُ يَوْمَىِٕذٍ ....: یہ انسان جو آج پوچھتا ہے کہ قیامت کا دن کب ہو گا، اس دن ایسا حیران اور خوف زدہ ہو گا کہ بھاگنے کے لیے جگہ تلاش کرے گا، مگر اس دن کوئی جائے پناہ نہیں ملے گی اور سب لوگوں کو اپنے رب کے سامنے پیش ہونا پڑے گا۔