سورة المدثر - آیت 54

كَلَّا إِنَّهُ تَذْكِرَةٌ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

نہیں نہیں یہ قرآن نصیحت ہے

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

كَلَّا اِنَّهٗ تَذْكِرَةٌ ....: یعنی ان مشرکین نے جو قرآن کو جادو یا انسانی کلام قرار دیا ہے یہ بات ہر گز درست نہیں، بلکہ یہ قرآن تو اللہ کی طرف سے اپنے بندوں کے لیے ایک یاد دہانی ہے، اب جو چاہے اس سے نصیحت حاصل کرے۔