سورة المدثر - آیت 48

فَمَا تَنفَعُهُمْ شَفَاعَةُ الشَّافِعِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

سو شفاعت (ف 5 ) کرنے والوں کی شفاعت ان کام نہ آئے گی

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

فَمَا تَنْفَعُهُمْ شَفَاعَةُ الشّٰفِعِيْنَ: کیونکہ کفار کے حق میں سفارش کی اجازت ہی نہیں ہو گی، اگر کوئی کرے گا بھی تو کافر کے حق میں قبول نہیں ہو گی، جیسا کہ ابراہیم علیہ السلام اپنے والد کے حق میں سفارش کریں گے تو قبول نہیں ہو گی۔ یاد رہے کہ کفار کو سفارشیوں کی سفارش کا فائدہ نہ دینے کا مطلب یہ ہے کہ وہ اس سفارش سے جہنم سے نہیں نکل سکیں گے، البتہ تخفیف عذاب کا فائدہ ہو سکتا ہے، جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وجہ سے ابو طالب کے عذاب میں تخفیف ہو گی۔ 2۔ اس آیت سے معلوم ہوا کہ جو لوگ مومن موحد ہیں مگر اپنے گناہوں کی وجہ سے جہنم میں جائیں گے انھیں سفارش فائدہ دے گی۔ اللہ تعالیٰ کی اجازت سے انبیاء، شہداء اور صلحاء ان کی سفارش کریں گے اور وہ ان کی سفارش سے جہنم سے نکل آئیں گے، جیسا کہ صحیح احادیث میں آیا ہے۔