سورة الحاقة - آیت 48

وَإِنَّهُ لَتَذْكِرَةٌ لِّلْمُتَّقِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور بےشک یہ قرآن تو متقیوں (ف 2) کے لئے نصیحت ہے۔

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

وَ اِنَّهٗ لَتَذْكِرَةٌ لِّلْمُتَّقِيْنَ : یعنی اس نصیحت سے فائدہ وہی اٹھائیں گے جو اللہ تعالیٰ سے ڈرنے والے ہیں۔