سورة الحاقة - آیت 23
قُطُوفُهَا دَانِيَةٌ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اس کے میوے جھک رہے ہوں گے۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
قُطُوْفُهَا دَانِيَةٌ : ’’قَطَفَ يَقْطِفُ‘‘ (ض) پھل توڑنا۔ ’’قُطُوْفٌ‘‘ ’’قِطْفٌ‘‘ (قاف کے کسرہ کے ساتھ) کی جمع ہے، وہ پھل جو توڑے جائیں۔ ’’ دَانِيَةٌ ‘‘ قریب۔ یعنی وہ خوشے اورپھل جھکے ہوئے ہوں گے کہ آدمی کھڑے، بیٹھے اور لیٹے ہر حال میں انھیں لے سکے گا۔