سورة القلم - آیت 12

مَّنَّاعٍ لِّلْخَيْرِ مُعْتَدٍ أَثِيمٍ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

بھلے کاموں سے روکتا پھرتا ہے حد سے باہر نکلا ہوا ہے گنہگار ہے

تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد

مَنَّاعٍ لِّلْخَيْرِ مُعْتَدٍ اَثِيْمٍ: ظلم کی دو قسمیں ہیں، پہلی قسم کسی کا حق جو آدمی کے ذمے ہو روک لینا، ادا نہ کرنا اور دوسری قسم کسی پر زیادتی کرنا۔ ’’ مَنَّاعٍ لِّلْخَيْرِ ‘‘ میں پہلی قسم مبالغے کے ساتھ پائی جاتی ہے اور ’’ مُعْتَدٍ ‘‘ میں دوسری۔ ’’ اَثِيْمٍ ‘‘ کا ذکر اس کے ساتھ اس طرح ہے جس طرح ’’ وَ لَا تَعَاوَنُوْا عَلَى الْاِثْمِ وَ الْعُدْوَانِ ‘‘ ( اور گناہ اور زیادتی پر ایک دوسرے کی مدد نہ کرو) میں ہے۔ (دیکھیے مائدہ : ۲)