سورة المجادلة - آیت 17
لَّن تُغْنِيَ عَنْهُمْ أَمْوَالُهُمْ وَلَا أَوْلَادُهُم مِّنَ اللَّهِ شَيْئًا ۚ أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ ۖ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اللہ کے ہاں نہ ان کے مال ان کے کام آئیں گے اور نہ ان کی اولاد ان کے کام آئے گی ، وہ دوزخی ہیں اس میں ہمیشہ رہیں گے۔
تفسیر القرآن کریم (تفسیر عبدالسلام بھٹوی) - حافظ عبدالسلام بن محمد
لَنْ تُغْنِيَ عَنْهُمْ اَمْوَالُهُمْ وَ لَا اَوْلَادُهُمْ ....: نفاق کا بڑا باعث مال و اولاد کی محبت ہے، اس لیے فرمایا قیامت کے دن یہ اموال و اولاد ان کے کسی کام نہیں آئیں گے۔ مزید دیکھیے سورۂ آلِ عمران (117،116)۔